’جریدہ‘ کےقارئین کو تو یہ بات ابھی کل کی لگےگی جب اس کاپہلا شمارہ ان کےہاتھوں تک پہنچا تھالیکن ماہ و سال کےہیر پھیر میں روز و شب کا حساب لیں تو ا س بات کو پندرہ سال ہونےکو آئےہیں۔ پندرہویں بر س کا پہلا شمارہ اس وقت آپ کےہاتھوں میں ہی، لیکن بعض اہم تبدیلیوں کےساتھ۔ ان تبدیلیوں کا احساس آپ کو سرورق دیکھتےہی ہوگیا ہوگا۔ اس لیےمناسب ہےکہ آپ کو بھی تبدیلیوں کےپس منظر سےآگاہ کردیا جائی۔
90ءکی دہائی کےاوائل میںبقائےماحول کی قومی حکمت عملی National Conservation Strategy- NCS کی حکومتِ پاکستان سےمنظوری کےبعدملک میں ماحولیاتی آگاہی کےفروغ کےلیے’پاکستان ماحولیاتی پروگرام ‘کی مالی اعانت سے’جریدہ‘ کا اجرا ہوا۔اسی مناسبت سےسرورق پرلفظNCS رقم ہوا تھا۔

|