Jareeda Banner
 

’جریدہ‘ کےقارئین کو تو یہ بات ابھی کل کی لگےگی جب اس کاپہلا شمارہ ان کےہاتھوں تک پہنچا تھالیکن ماہ و سال کےہیر پھیر میں روز و شب کا حساب لیں تو ا س بات کو پندرہ سال ہونےکو آئےہیں۔ پندرہویں بر س کا پہلا شمارہ اس وقت آپ کےہاتھوں میں ہی، لیکن بعض اہم تبدیلیوں کےساتھ۔ ان تبدیلیوں کا احساس آپ کو سرورق دیکھتےہی ہوگیا ہوگا۔ اس لیےمناسب ہےکہ آپ کو بھی تبدیلیوں کےپس منظر سےآگاہ کردیا جائی۔

90ءکی دہائی کےاوائل میںبقائےماحول کی قومی حکمت عملی National Conservation Strategy- NCS کی حکومتِ پاکستان سےمنظوری کےبعدملک میں ماحولیاتی آگاہی کےفروغ کےلیے’پاکستان ماحولیاتی پروگرام ‘کی مالی اعانت سے’جریدہ‘ کا اجرا ہوا۔اسی مناسبت سےسرورق پرلفظNCS رقم ہوا تھا۔ ’جریدہ‘اس لیےمنفرد ہےکی اس کی اشاعت سو فیصد غیر منافع بخش اورفروغِ آگاہی کےلیےمخصوص ہی۔ اسی لیےجب پاکستان ماحولیاتی پروگرام اس سال فروری میں اختتام کو پہنچا تو اس رسالےکا جاری رہنا بھی ایک سوال بن گیا تھا۔ گزشتہ برس ہم نی’ جریدہ‘ کےمستقبل کےحوالےسےقارئین سےآراءبھی طلب کی تھیں جس کےنتیجےمیں آپ نے افادیت کےپیشِ نظر اسےجاری رکھنےکا مشورہ دیا تھا۔ لہٰذا بقائےماحول کی عالمی انجمن آئی یو سی این نےاس کی اشاعت کو اپنےمالی وسائل سے بلا تعطل جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہی، لیکن چندتبدیلیوں کےساتھ۔ اس ضمن میں سرورق پر اب آپ کوNCS کےبجائےلفظIUCN لکھا ہوا نظر آئےگا ۔ ساتھ ہی سیاہ پٹی پر آپ کو اس ویب سائٹ کا پتا بھی دکھائی دےگا، جس کےذریعےآپ اس رسالےکا مطالعہ انٹرنیٹ پر بھی کرسکیں گی۔ یاد رہےکہ’جریدہ‘ گزشتہ کئی برس سےآن لائن بھی شائع ہورہا ہی، مگر وہ قارئین جو یہ بات نہیں جانتےتھی، اب اس پتےکےذریعےآن لائن مطالعہ کرسکتےہیں، جہاں آپ کو گزشتہ شمارےبھی پڑھنےکو ملیں گی۔ ایک اور بات ،وہ یہ کہ آئی یو سی این نےقارئین کو اپنےان اہم اور کامیاب منصوبوں سےمتعلق تفصیلی معلومات بھی فراہم کرنےکا فیصلہ کیا ہےجو پاکستان میں بقائےماحول کےحوالےجاری ہیں اور جن کا مقصدتحفظِ قدرتی وسائل اور پائیدار ترقی کےساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ بھی ہی۔ آئندہ شماروں میں آپ اس حوالےسےگرانقدر معلومات حاصل کرسکیں گی۔

اس تناظر میںنئےسال کا پہلا شمارہ بلوچستان کےلیےمخصوص ہےجہاں آئی یو سی این کےتحت صوبےکی پائیدار ترقی اور بقائےماحول کےلیےتیار کردہ دستاویز کےثمرات کو صوبےکےاضلاع کی سطح تک منتقل کرنےکا پانچ سالہ منصوبہ آئی یو سی این کے بلوچستان پروگرام اور رائل نیدرلینڈ ایمبیسی کےمالی تعاون کےتحت فروری2007ءمیں کامیابی سےاختتام پذیر ہوا، لیکن سفر ابھی رُکانہیں۔اس مدت میں کامیاب منصوبوں کی تفصیل اور حاصل شدہ تجربات کو موضوعات کی مناسبت سےتقسیم کرکےآپ تک پہنچایا جارہا ہی۔ منتقلیِ علم اسی کا نا م ہی۔ ہوسکتا ہےکہ ان تجربات کی روشنی کسی ذہن کو جِلا بخشنےکا سبب بنےاور کسی کےدل کو تحریک دینےکا موجب بھی، یہی اشاعت کا مقصد ہے۔

امید ہےکہ ’جریدہ‘ کےاس نئےعہد کےآغاز اور ہماری گزارشات کی روشنی میںمستقبل کےحوالےسےآپ ہمیں اپنی قیمتی آرا سےنوازیںگےاور یہ بھی بتائیں گےآپ نےہماری گزارشات اور ’جریدہ‘ کی بلا تعطل اشاعت کےفیصلےکو کس نظر سےدیکھا۔ کیوں کہ بقائےماحول اور فروغِ آگاہی کا یہ سفر آپ کی شراکت کےبغیر نامکمل رہےگا۔