بلغراد میں منعقدہ ماحولیاتی تعلیم ورکشاپ میں ماحولیاتی تعلیم کی ایک تعریف پیش کی گئی ، جسے1977ء میں اس وقت کی سوویت ریاست جارجیا کےشہر تبلیسی میں منعقدہ ماحولیاتی تعلیم کی پہلی کانفرنس میں ترمیم کے بعد یوں بیان کیا گیا:

”ماحولیاتی تعلیم ایک ایسا سلسلہ ہے جو دنیا میں ایک ایسی آبادی تشکیل دے سکے جو کُلّی طور پرماحول اور اس کےمتعلقہ مسائل سےآگاہ ہو اور انہیں حل کرنے کا جذبہ رکھتی ہو۔ ساتھ ہی ان میں وہ علم، مہارتیں، اقدار، آمادگی اور یقینِ محکم ہو جو انفرادی اور اجتماعی طور پر عصرِ حاضر کے مسائل کے حل اور آنے والے مسائل کی روک تھام کرسکے۔“یاد رہے کہ ضلع بدین کے لیے بنایا جانے والا ماحولیاتی تعلیم کا منصوبہ انہی مذکورہ بالا بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے۔

مذکورہ کانفرنس میں ماحولیاتی تعلیم کے درج ذیل مقاصد بیان کیے گئے:

آگاہی:افراد اور سماجی گروہوں کی ماحول اور اس سے متعلقہ مسائل کے متعلق آگاہی اور اس کی جانب حساسیت پیدا کرنےمیں مدد دینا۔
علم: افراد اورسماجی گروہوں کو مختلف جہتوں پر مبنی تجربے کے حصول ، ماحول اور اس کے مسائل سے متعلق بنیادی سمجھ بوجھ حاصل کرنے میں مدد دینا۔
اقدار: افراد اور سماجی گروہوں میں ماحول سے متعلق احساسات و اقدار کو پروان چڑھانے اور ان میں ماحول کی بہتری اور تحفظ کا جذبہ ابھارنےمیں مدد دینا۔
مہارتیں: افراد اور سماجی گروہوں کو ماحولیاتی مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لیے مہارتوں کے حصول میں مدد دینا۔
شراکت: افراد اور سماجی گروہوں کو ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے ہر سطح پر پُرجوش شرکت کے مواقع فراہم کرنا۔
زہرہ رحمت علی

 

 

 

 

             ماحولياتی تعليم اور اِبلاغ