|
آپ کو یاد ہوگا کہ اس سال جنوری تا مارچ اور اپریل تا جون کے شماروں میں
ہم نے ایک سوالنامہ منسلک کرکے’جریدہ‘ کے مستقبل کے حوالے سے قارئین کی
آرا مانگی تھیں۔جس بڑی تعداد میں جریدہ بلا قیمت ارسال کیا جاتا ہے، اس
کو دیکھتے ہوئے موصول شدہ جوابات کی تعداد نہایت قلیل ہے، تاہم ان کے ذریعے
اخذ شدہ نتائج مندرجہ ذیل ہیں۔
موصول شدہ آرا کی کُل تعداد 312 رہی۔ ان میں سے255 قارئین (82%) نے’جریدہ‘
کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی جبکہ 57 رائے دہندگان (18%) نےنفی میں
جواب دیا۔177 قارئین (57%) نے جریدہ کو دس تا بیس روپے،46 قارئین (15%) نے
بیس تا تیس روپے، 15 قارئین (5%) نےتیس تا چالیس روپے، 17 قارئین (5%) نے
چالیس تا پچاس روپے میں خریدنے کا اظہار کیا اور57 افراد (18%) نے خریداری
سےمعذوری ظاہر کی۔
مستقبل میں جریدہ کی اشاعت کی ذمہ داری سپرد کرنے کے حوالے سے 206 قارئین
(66%) کی ترجیح تعلیمی و تحقیقی ادارہ، 13 قارئین (4%) کی ترجیح نجی تجارتی
ادارہ، 8 قارئین (3%) نے سرکاری ادارہ اور81 قارئین (26%) کی ترجیح غیر سرکاری
و غیر تجارتی ادارہ رہی۔ چار قارئین (1%) نے اس حوالے سے اپنی رائے ظاہر
نہ کی۔
|