|
ایک
دوست کے گھر پر دیکھا۔ پڑھا تو بہت ہی فکر انگیز پایا۔ ماحولیات میرا پسندیدہ
مضمون ہے، شاید اس لیے بھی کہ آج یہ ہماری زندگیوںکے لیے سنگین مسئلہ بن
چکا ہے۔ بقائے ماحول اور اس کو بہتر بنانے کے لیے ہم پر بطور شہری کچھ ذمے
داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ کیا ہمیں ان ذمے داریوں کا احساس ہے۔ میرے خیال
میں 'جریدہ' یہی فرض نبھارہا ہے۔
عبدالرزاق ہالیپوتہ، ہٹڑی ،حیدرآباد
٭٭٭
'جریدہ' ماحولیاتی جہاد میں بہت آگے جاچکا ہے۔ بلاشبہ یہ پاکستان میں اپنی
نوعیت کا واحد رسالہ ہے جو ماحولیاتی شعور و آگہی کا گھنا شجرِ سایہ دار
ہے۔ عرصہ دس برس سے یہ میری ذہنی زرخیزی کا اہم ماخذ رہا ہے۔ میری تجویز
ہے کہ کاغان اور کشمیر کی سیاحت پر زلزلے کے بعدپڑنے والے اثرات کا جائزہ
لیا جائے، کیونکہ بالخصوص وادیِ کاغان کے باشندوں کا دارو مدار تو سیاحت
پر ہی تھا، اس کی تباہی مقامی باشندوں کے لیے مزیدغربت و افلاس اور قدرتی
وسائل پر دباؤ کا سبب بن سکتی ہے۔
کاشف صارم، لاہور
تجویز اچھی ہے۔ جلد اس حوالے سے تحقیقی مضمون شائع کرنے کی کوشش کریں گے۔
مدیر
٭٭٭
حسبِ سابق 'جریدہ' موصول ہوا۔ مندرجات نہایت دلچسپ اور نہایت عرق ریزی سے
منتخب کیے گئے تھے۔
سمیع جمال،کراچی
٭٭٭
'جریدہ' موصول ہوا، شکریہ۔ زلزلے کے بعد بحالی کے کاموں کے حوالے سے سرورق
کی کہانی نہایت جامع اور معلوماتی تھی۔ اس قدر معیاری مجلّے کی بدستور اشاعت
لائقِ تعریف ہے۔
ڈاکٹر غلام شبیر رانا،مصطفٰی آباد، جھنگ شہر
٭٭٭
ایک دوست کے پاس 'جریدہ' دیکھا۔ عاریتاً لے کر پڑھا۔ نہایت معلوماتی رسالہ
ہے۔
ملک گلزار حسین، اسکردو
٭٭٭
'جریدہ' ارسال کرنے کا شکریہ۔ کتب خانے میں بہت سے محققین اور قارئین اس
سے مستفید ہوتے ہیں۔
محمد انور سرورؔ،مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد
'جریدہ' ہمیں آئی یو سی این چترال کے دفتر سے مل جاتا ہے۔ یہ ہمارے کتب خانے
کی زینت اور قارئین کے لیے اہم موضوعات پر معلومات کی فراہمی اور ابلاغ کا
ایک اہم ذریعہ ہے۔
غلام مرتضیٰ، لاسپور، چترال
٭٭٭
ہمارے علاقے میں ایک سیمنٹ فیکٹری واقع ہے جہاں کوئلہ بطورِ ایندھن استعمال
ہوتا ہے۔ ایک تو فیکٹری سے خارج ہونے والے ذرات ، اس پر مستزاد کوئلے کا
دھواں۔۔۔ ان دونوں نے علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جس کی وجہ
سے ماڑی، پکی، داؤد خیل اور ڈھیر امید علی کی یونین کونسلوں کے باشندوں میں
طرح طرح کے جِلدی اور دیگرمہلک امراض پھیل رہے ہیں۔ صاف ستھرے ماحول اور
شہریوں کے لیے حفظانِ صحت کے اصولوں پر صحتمندمعاشرے کی موجودگی کو یقینی
بنانے کے لیے اربابِ اختیار اس جانب توجہ دیں تومسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
محمد رفیق، داؤد خیل، میانوالی
٭٭٭
'جریدہ' اپریل تا جون2006ء پڑھا۔ مضامین نہایت بامقصد اور تحقیقی تھے۔ عکسی
کہانی 'واہ کہیں یا آہ بھریں ' لاجواب تھی۔ اس رسالے کی اشاعت اور مفت ترسیل
آگہی کے فروغ میں اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔
سِدرہ ہمایوں، لاہور
٭٭٭
'جریدہ' پہلی بار پڑھا۔ نہایت عمدہ رسالہ ہے اور ماحول سے متعلق اتنی جامع
اور مستند معلومات اردو زبان میں شائع شدہ کسی اور رسالے میں پڑھنے کو نہیں
ملتی ہیں۔
عبدالفہیم اعوان ،کشمور
٭٭٭
'جریدہ' اپریل تا جون2006ء کا شمار موصول ہوا۔ فروغِ آگہی کے حوالے سے آئی
یو سی این کی یہ رضاکارانہ خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ عمیق تحقیق پر مشتمل جریدہ
میں شامل مضامین نہ صرف تنوع رکھتے ہیں بلکہ اس کے ہر شمارے کو خاص شمارہ
بنادیتے ہیں۔ مذکوہ شمارے میں عکسی کہانی اور ماحول کہانی نے ذہن و فِکر
کو بہت متاثر کیا۔
محمد الیاس کھوکر،ٹنڈو جام (سندھ)
ئئ٭٭٭
لفظ 'ماحول' ہمارے اس کرئہ ارض سے لے کر ایک چھوٹے سے گھر تک کا احاطہ کرتا
ہے۔ یہ لفظ جتنا چھوٹا ہے اس کا دامن اتنا ہی وسعت کا حامل ہے، لیکن افسوس
کہ یہ لفظ ہماری غفلت کا شکار ہوا، جس کا نتیجہ ماحولیاتی تنزلی اور اس سے
جڑے مسائل کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ اس حوالے سے دیکھیں تو ملک
کی قومی اور سب سے زیادہ پڑھی جانے والی زبان اردو میں 'جریدہ' کی اشاعت
بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے دیہاتوں تک(جہاں جہاںیہ پہنچ پاتا ہے) آگہی اور
بقائے ماحول کے لیے ابلاغ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنا اہم کردار نبھارہا
ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے منظرنامے میں دیکھیں
تو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اس کی اشاعت جاری رہنا چاہیے۔
فراست نسیم،ملتان
ئئ٭٭٭
میں ایک طالب علم اور مجھے سیاحت کا بھی بہت شوق ہے۔ 'جریدہ' نہ صرف اس رائہ
شوق میں میرا ہمسفر ہے بلکہ اس نے مجھے اس بات کا بھی احساس دلادیا ہے کہ
اگر ہمارا قدرتی ماحول یونہی تباہ ہوتا چلا جائے گا تو خود ہماری زندگیوں
پر بھی اس کے منفی اثرات پڑیں گے۔
رفاقت علی،گجرات
٭٭٭
بلوچستان خشک پہاڑی خطّے اور صحرا کے اہم ماحولیاتی نظام کا حامل صوبہ ہے۔
اس حوالے سے بلوچستان کے بارے میں کوئی تفصیلی مضمون شائع کریں جس میں اس
کے ماحولیاتی نظام، جنگلی حیات، نباتات اور دیگر خصوصیات کی معلومات شامل
ہوں۔ نیز ہوسکے تو بلوچستان کی دستکاری کو بھی عکسی کہانی کا موضوع بنائیں۔
وسعت خان کاکڑ،کوئٹہ
بلوچستان کی روایتی دستکاری کے حوالے سے عکسی کہانی ہماری فہرست میںشامل
ہے۔ آئندہ کسی شمارے میں اسے شاملِ اشاعت کریں گے۔ بلوچستان کے حوالے سے
جن موضوعات کی طرف اشارہ کیا ہے انہیں نوٹ کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی اس حوالے
سے تحقیقی مضمون شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مدیر
٭٭٭
میں ماحولیاتی سائنس کا طالب علم ہوں اور ماحول میرا بنیادی موضوع ہے۔'جریدہ
میں شامل مضامین نہ صرف تعلیم کے میدان میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے
ماحول کے تمام عناصر کے بارے میں بھی جامع اور مصدقہ معلومات بھی حاصل ہوجاتی
ہیں۔
دلشاد کریم،اسلام آباد
|